ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس،پاکستانیوں کو اپنے شہریوں کی طرح سہولت فراہم کررہے ہیں، چینی وزیر خارجہ کا انتہائی شاندار اعلان

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف چینی حکومت پاکستانی برادری کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور ان کو اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے چینی ہم منصب وانگ ڑی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں چین میں کورونا وائرس کے حملے

اور وبا سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وزیر خارجہ نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سی چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے، چینی حکومت پاکستانی برادری کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور ان کو اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے۔وانگ ژی نے چین کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے حملے اور چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام حفاظتی اقدامات سے شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ چین میں مقیم پاکستانی برادری بالخصوص زیر تعلیم طلبہ کو اس وبا سے بچانے کے لیے چینی حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی حکام کی جانب سے اب تک کی جانے والی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور وائرس سے متاثرہ علاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو خصوصی توجہ دینے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں چینی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…