عیسائی پادری مدینہ منورہ آئے‘ رسول اللہ ﷺنے خود ان کی میزبانی فرمائی‘ وہ واپس جانے لگے تو آپؐ نےانہیں قیامت تک کس چیز کی ضمانت دی تھی جسے پادریوں نے لکھوا لیا تھا ؟ وہ عہدنامہ کیا تھا جو 1400برس گزرنے کے باوجود آج تک موجود ہے؟ایمان افروز معلومات

31  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید چودھری اپنے کالم ’’کوہ طور سے اترتے ہوئے‘‘میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔سینٹ کیتھرائن میں نبی اکرمؐ سے منسوب وہ خط بھی موجود ہے جس پر آپؐ نے اپنے دست مبارک کا نشان لگا کر عیسائی کمیونٹی کو قیامت تک جان‘ مال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کی گارنٹی دی تھی‘ یہ ایک دل چسپ واقعہ تھا‘ سینٹ کیتھرائن کے عیسائی پادری مدینہ منورہ آئے‘

رسول اللہ ﷺنے خود ان کی میزبانی فرمائی‘ وہ واپس جانے لگے تو آپؐ نے فرمایا‘ میری‘ میرے ساتھیوں اور میری امت کی طرف سے قیامت تک آپ کی جان‘ مال اور عبادت گاہیں محفوظ ہیں‘ پادریوں نے عرض کیا‘ آپؐ یہ عہد نامہ تحریر فرما دیں‘ آپؐ نے عہدنامہ لکھوایا اور اپنے دست مبارک کا نشان لگاکر ان کے حوالے کر دیا۔عہدنامے کی کاپی آج تک سینٹ کیتھرائن میں موجود ہے‘ میں تیسری مرتبہ وہاں پہنچا‘ رسول اللہ ﷺ کے عہدنامے سے اپنی گناہ گار آنکھوں کو وضو کرایا اور آنسو سنبھالتا سنبھالتا باہر آ گیا‘ باہر سینٹ کیتھرائن کے سامنے کوہ طور رنگ بدل رہا تھا‘ سرخی سیاہی میں ڈھل رہی تھی‘ اللہ تعالیٰ کی تجلی آج بھی موجود تھی اور ہر رگ سنگ سے جھانک کر کہہ رہی تھی‘ بے شک اکبر صرف اور صرف اللہ ہے اور وہ اگر آپ کے ساتھ ہے تو پھر کوئی غم‘ کوئی تاسف نہیں‘ یہ دنیا‘ مصیبتوں کا یہ گھر پھر جنت سے کم نہیں‘ میں نے ایک لمبا سانس لیا‘ اللہ کا شکر ادا کیا اور ہوٹل کی طرف روانہ ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…