ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کو 6 ماہ مکمل، جنت نظیر وادی بے بسی کی تصویر، عالمی برادری نے  بھی  چپ سادھ لی

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر ( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، ضلع جموں میں 3 نوجوانوں کو بھارتی فوج نے شہید، 2 کو گرفتار کر لیا، مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کو 6 ماہ مکمل ہو گئے۔ جنت نظیر وادی بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے جبکہ عالمی برادری نے چپ سادھ رکھی ہے۔

بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی سے باز نہ آئی، غاصب فوج نے نوجوانوں کو جموں سری نگر ہائی وے پر شہید کیا۔ ضلع جموں کے علاقے میں نگروتا کے ٹال پلازہ پر بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی کی، جموں سری نگر ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کر دی جبکہ دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ علاقے میں بھارتی فوج کے درندے گشت کرتے رہے۔مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 6 ماہ مکمل ہو گئے ہیں، مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث حالات انتہائی خراب، بھارتی فوجی کشمیریوں پر مظالم ڈھاتے خود ذہنی مریض بن گئے۔ سری نگر میں اہلکار نے سرکاری بندوق سے خود کشی کر لی۔دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد، کولگام، کشتواڑ، رامبان، راجوری اور پونچھ اضلاع کے دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد، کولگام، کشتواڑ، رامبان، راجوری اور پونچھ اضلاع کے متعدد علاقوں میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…