جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

خدا کیلئے وہ ٹیکہ مجھے پھر سے لگا دو ۔۔ مجھے ڈاکٹر نے ٹیکہ لگایا تو وہاں موجودنرسیں مجھے حوریں نظر آنےلگیں ، عمران خان نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2020 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 میں جب ایک جلسے کے دوران اسٹیج سے گرنے سے وہ زخمی ہوئے تو درد دور کرنے کے لیے ڈاکٹروں نے انہیں ٹیکہ لگایا جس سے درد تو دور ہوگیا تاہم وہاں موجود نرسیں انہیں حوریں نظر آنے لگیں۔گزشتہ روز کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکا لگنے کے بعد

انہوں نے عوام کے نام خطاب ریکارڈ کروایا۔عمران خان نے کہا کہ جب انہیں دوبارہ درد ہوا تو انہوں نے ڈاکٹر عاصم سے کہا خداکیلئے وہ ٹیکہ مجھے پھر سے لگا دو ،تاہم انہوں نے انکار کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر کے انکار پر انہوں نے اسے دھمکی دی اور کہا کہ ٹیکہ لگاؤ ورنہ چھوڑوں گا نہیں تاہم ڈاکٹر عاصم نے کہنے کے باوجود دوبارہ ٹیکہ نہیں لگایا۔2013 کے انتخابات سے محض چار روز قبل سات مئی کو عمران خان لاہور کے ایک جلسے کے دوران اسٹیج سے گرنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ڈاکٹروں کے مطابق تحریک انصاف چیئرمین کے سر کے پچھلے حصے پر زخم آئے تھے۔عمران خان کو پہلے فضل اسپتال لبرٹی لےجایا گیا تھا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، لیکن بعد میں انہیں شوکت خانم اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا مکمل معائنہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…