سرگودھا(این این آئی)ملک میں آٹا اور چینی کے بعد چاول کا بحران سر اٹھانے لگا جس کی ہوشربا اضافہ عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق ملک میں آٹا اور چینی کے بعد رائس مافیا نے چاول کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے ٹوٹا چاول 10 روپے مہنگا کر کے اس کی قیمت 95 روپے سے بڑھ کر 105 روپے کر
دی۔ اسی طرح سپر کرنل چاول کی قیمت میں 20 روپے کلو کے اضافہ سے قیمت فی کلو 180 اور 190 روپے تک پہنچ گئی۔جبکہ سیلا چاول کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہو چکا۔عام مارکیٹ میں اس کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں میں چاول کی قیمت کے ساتھ ساتھ دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔