جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بابراعظم،اظہرعلی،سرفرازاحمد سمیت دیگرکرکٹرزکو2ماہ سے تنخواہ نہ ملنےکاانکشاف،ذمہ داروںکا تعین کردیا گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی انتظامی غلطی کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کی جولائی اور اگست کی دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں۔ اس پر بورڈنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے معذرت کی ہے۔جن انٹر نیشنل اور قومی کرکٹرز کو انتظامی غلطی کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی

ان میں ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے 30 جون تک جاری کئے تھے تاہم پی سی بی نے وعدہ کیا ہے کہ اگلے ماہ کی تنخواہ کے ساتھ مذکورہ دو ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ بھی ادا کردی جائے گی، پی سی بی نے بارہ ماہ کا بجٹ تیار کیا ہوا ہے،کرکٹ بورڈ کسی مالی بحران کا شکار نہیں ہے۔ اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کی سر براہی میں کام کرنے والا ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ اس بد انتظامی کا ذمے دار ہے جس نے نوٹی فیکیشن جاری کرتے وقت غلط تاریخ لکھی جس کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے۔                                                               ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…