جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مافیا نے ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، وزیراعظم پاکستان نے پاکستانی پرچم بلند کردیا

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاکرپشن فری پاکستان قوم کی دل کی آواز بن چکا ہے،عمران خان نے دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی جماعت ہے کار کنوں کی عزت ہر صورت مقدم ہے۔ان خیالات کا اظہار وہ اچھرہ میں داتا گنج بخش ٹاؤن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے مافیا نے ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے،

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ایک ایماندار قیادت مل چکی ہے جس نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،نام نہاد اپوزیشن حکومت کے خلاف زہراگلنے سے باز نہیں آ رہی، پی ٹی آئی کی تنظیم کو ضلع سے لے کر یونین کونسل تک منظم کررہے ہیں،مضبوط تنظیم حکومت اور جماعت کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنے کارکنوں کو طاقت دیں گے، انتظامیہ کارکنوں کے جائزکام کرے۔اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہناتھا کہ 5 فروری کو کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔ بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کی نسل کشی کررہی ہے۔ عالمی برادری اس کا فوری نوٹس لے۔ کنونشن سے علی امتیاز وڑائچ، غلام محی الدین دیوان، مہرواجد عظیم کاکہنا تھاکہ لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ ماضی ک یبے دریغ کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کرنے کوئی جرات نہیں کرسکتا۔حکومت پرتنقید کرنے والے عناصر کومایوسی اور ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں معصوم کشمیریوں کے خون کی ندیا ں بہادی ہیں۔ مودی کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ مودی فاشسٹ نے بھارت سمیت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی تحریک ضروررنگ لائے گی۔ مودی اور بھارتی قابض فوج کشمیرسے ذلیل و رسوا ہو کر نکلے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…