بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

(ن) لیگ کے سیاسی رہنما  کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

datetime 26  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے گلفشاں کالونی سمن آباد کا دورہ کیا جہاں ان سے ن لیگ کے سیاسی رہنما قاضی انوار کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا- صوبائی وزیر میا ں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قاضی انوار اور ان کے ساتھیوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں

اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کی بدولت پارٹی کی جڑیں عوام میں گہری ہورہی ہیں – انہو ںنے کہاکہ پاکستان اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں گے – لوگوں کی مشکلات میں کمی لانا ہمارا مشن ہے اورعوام کی توقعات پر پورا اتریں گے -میاں اسلم اقبال نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کو معاشی طور پر تباہ حال پاکستان ملا تھا اورقرضوں کی دلدل میں ڈوبا ہوا پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا -وزیراعظم عمران خان  نے ذاتی انا کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی اور وقار کیلئے کام کیا  او رملک کو خراب معاشی صورتحال سے باہر نکالا- صوبائی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جنگ طاقتور مافیاز کے خلاف ہے -ہم ان مافیاز کے خلاف لڑرہے ہیں جن کے ذریعے سابق کرپٹ حکمران ملک پر حکومت کرتے رہے- وسائل پر قابض مافیاز کے خلاف جنگ کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے – انہو ںنے کہاکہ آٹے کا بحران نہیں تھا مصنوعی بحران پیدا کیاگیا -سابق حکمرانوں نے اپنے دودر کے آخری رمضان المبارک کے دوران آٹے پر سوا نو ارب روپے کی سبسڈی دی – میں نے یہ ختم کرکے سوا سات سو کروڑ روپے بچائے تو آٹا مافیا میرے خلاف ہوگیا – اسلم اقبال  نے کہاکہ مجھے اپنی وزارت کی پرواہ نہیں ، میرے لئے عمران خان  کے نظریات اہم ہیں – ہمیں عوام کا مفاد مقدم ہے ، مافیاز کی کوئی پرواہ نہیں -عام آدمی کے حق کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائیں گے – میاں اسلم اقبال نے کہاکہ چینی وافر مقدار میں موجود ہے ،

مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے – چینی مافیا ہویا آٹا مافیا ، کسی کی کوئی پرواہ نہیں – عام آدمی کے حق کے تحفظ کے لئے ہر مافیا سے لڑیں گے اور اسے شکست دیں گے –  وزیر صنعت نے کہاکہ طاقتور لوگوں اور استحصالی قوتوںکے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہیں ،پاکستان مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا ہے-سال 2020ء ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہے – میاں اسلم اقبال  نے کہاکہملک میں صنعتیں لگ رہی ہیں ،نئی سرمایہ کاری آرہی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں – ہنر مند نوجوانوں کے لئے قرضہ سکیمیں لارہے ہیں -قبل ازیں صوبائی وزیرنے زبیدہ پارک سمن آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا  او رکہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو سہولتیں ملیں گی-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…