جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

عباس آفریدی، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ لائن اپ کا مؤثر ہتھیار بن گئے

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوچیف اسٹروم(این این آئی)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے گروپ مرحلے کے اختتام پر ،عباس آفریدی، پاکستان انڈر 19 کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلربن گئے، فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوان آلراؤنڈر، جنوبی افریقہ میں جاری میگا ایونٹ میں اب تک 8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے  میڈیم پیسر، عباس آفریدی نے

اسکواڈ میں شامل طاہر حسین، محمد وسیم اور عامر خان کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ، زمباوے اور بنگلہ دیش  کے  خلاف  شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔اب تک ایونٹ میں پاکستان انڈر19 کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے عباس آفریدی کی بیٹنگ کرنے کی قابلیت بھی انہیں دیگر کھلاڑیوں سے منفرد بناتی ہے۔ایونٹ کے پہلے  میچ میں پاکستان نے اسکاٹ  لینڈ کو 75 رنز پر ڈھیر کردیا تھا اس میچ میں عباس آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کی تھیں۔نوجوان آلراؤنڈر نے زمباوے کے خلاف میچ کے  39ویں اوور میں یکے بعد دیگر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ کاپانسہ پلٹ دیا تھا۔ ‎اوور کے آغاز سے قبل حریف ٹیم کو جیت کے لیے 72 گیندوں پر 88 رنز درکار تھے۔ اس موقع پر زمباوے کی 7وکٹیں بھی باقی تھیں۔ عباس آفریدی نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ عباس آفریدی نے آخری گروپ میچ میں بھی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے فاسٹ باؤلر عامر خان کے ہمراہ نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے محض 25 اوورز میں 106 رنز پر حریف ٹیم کے 9کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوادیا تھا تاہم بارش کے باعث میچ مکمل نہیں ہوسکا تھا۔  بارش کی نذر ہونے والے میچ میں عباس آفریدی نے7اوورز میں 20 رنز دے کر3وکٹیں حاصل کی  تھیں۔نوجوان آلراؤنڈر عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ تاحال وہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020میں اپنی کارکردگی سے خوش ہیں،

انہوں نے  کہاکہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے  کی کوشش کریں گے۔عباس آفریدی نے کہا کہ وہ اب تک ایونٹ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر ہیں تاہم ان کا ہدف ایونٹ کا بہترین آلراونڈر بننا ہے تاکہ وہ اپنی باؤلنگ اوربیٹنگ دونوں سے  پاکستان انڈر19 ٹیم کو فتح دلاسکیں۔نوجوان آلراؤنڈر نے  کہا کہ وہ سیمی نیو بال سے

باؤلنگ کرنا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ باؤلنگ میں ورائیٹی لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ عباس آفریدی نے کہا کہ وہ سیم کے ساتھ ساتھ سلو گیندکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کے نتائج گذشتہ تینوں میچوں میں دیکھے جاسکتے  ہیں۔ایونٹ کے سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں 31 جنوری کو بینونی میں افغانستان سے شیڈول میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے نوجوان آلراؤنڈر نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم اس سے قبل ایشیا کپ میں

حریف ٹیم کو 160 رنز پر ڈھیر کرچکی ہے، انہیں امیدہے کہ میگا ایونٹ میں بھی وہ افغانستان انڈر 19 ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھیں گے۔عباس آفریدی نے  پاکستان سینئر کرکٹ  ٹیم کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قومی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد اور باؤلنگ کوچ راؤ افتخارکی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ کی گئی محنت کے نتائج سب کے سامنے ہیں،نوجوان آل راؤنڈر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان آئندہ میچ میں افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گا۔‎

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…