ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہندوستانی یوم جمہوریہ کی مناسبت سے بھارت مخالف احتجاج کیا گیا ۔ڈھاکہ سمیت بنگلہ دیش کے اہم اور نمایاں عوامی مقامات پر بھارتی ظلم و بربریت کے پوسٹر آویزاں کئے گئے ،پوسٹرز میں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کی گئی ،پوسٹرز میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے اور بھارتی شہری ترمیمی ایکٹ ، این آر سی اور بے گناہ بنگلہ دیشی شہریوں کی سرحدی ہلاکتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔