جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

کورونا وائرس سے ہلاکتیں، چین میں ایمرجنسی نافذ، بیجنگ کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2020 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے چین میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی وجہ سے چین میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ چینی دارالحکومت بیجنگ کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا، کوئی شخص کل سے نہ باہر جا سکے گا اور نہ ہی کوئی بیجنگ کے اندر جا سکے گا۔ لوگوں کو سیاحتی مقامات پر جانے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔

عوام کو وائرس سے بچانے کے لئے چین نے پندرہ شہروں کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے اور ووہان شہر میں ہنگامی طور پر نئے ہسپتال کی تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ چین کے نئے سال کے موقع پر ہانگ کانگ، بیجنگ اور دیگر بڑے شہروں میں تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کروڑوں افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس کے دیگر مملک تک پہنچنے کے بعد بیجنگ میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے چین میں مقیم پاکستانیوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔ کورونا وائرس کے باعث چین میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جس میں تقریباً 250 کی حالت تشویشناک ہے۔مذکورہ وائرس چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے شروع ہوا اور 39 افراد کی ہلاکت کا سبب بنا جبکہ متاثرہ افراد کی بھی سب سے زیادہ تعداد ووہان سے ہی تعلق رکھتی ہے۔چین کے دارالحکومت میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے ووہان میں مقیم پاکستانی طلبا اور دیگر پاکستانی افراد کو چین کے محکمہ صحت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔سفارتخانے سے جاری بیان میں چین کی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ کورونا وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوجاتا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ ووہان کی شہری حکومت نے عوام کو عارضی طور پر طویل فاصلے کے سفر سے روک دیا ہے اور ووہان سے ریلوے اور ہوائی جہازوں کے سفری شیڈول بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ ووہان شہر کی حکومت نے مذکورہ اقدامات کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے ہیں۔بیان میں پاکستانی کمیونٹی خصوصاً طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ حفظان صحت کا خیال اور صحت ایڈوائزری پر عمل کریں۔سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ، ووہان میں طلبا سمیت دیگر ہم وطنوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کوئی پاکستانی شہری کورونا وائرس سے متاثر ہو تو چینی حکام سے تعاون کرے اور متاثرہ پاکستانی فوری طور پر بیجنگ میں مشن کو اطلاع دیں۔اس کے ساتھ جن طلبا کے ویزا کی معیاد اختتام پذیر ہونے والی ہیں انہیں جامع دستاویزات کے ساتھ سفارتخانہ کو مطلع کرنے کا کہا گیا کہ طلبا سمیت پاکستانی کمیونٹی سفارتی مشن سے بلا روک ٹوک معاونت کے لیے رابطہ کرے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…