لندن(آئی این پی) سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے آئندہ ہفتے ہر صورت نوازشریف ہسپتال داخل ہو جائیں گے، سرجن کی دستیابی کے بعد ہی دن بتا سکوں گا، بائی پاس کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، اینجوگرام کے ذر یعے دل کی بند
شریانوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ جمعہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مزید کہاگردوں میں تکلیف کے پیش نظر ادویات کی مقدار کو کم رکھا جائے گا، انجیوگرام ٹیسٹ میں استعمال ہونیوالی ادویات کا گردوں پر گہرا اثر پڑتا ہے۔