بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی مارچ میں پاکستان آمد، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 24  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی،مارچ میں جنوبی افریقہ بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی اپنی جانب سے ا آئی سی سی کے 3 ایونٹس کی میزبانی کے لیے بھی پیش کش کرے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایشیا ء کپ کی میزبانی چھوڑنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،۔ایشیا کپ دو مقامات پر کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 سال میں آئی سی سی کے 30 ٹورنامنٹس ہونے ہیں، ایشیاء کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایم سی سی کے خلاف دو میچز قذافی سٹیڈیم اور 2 ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔وسیم خان نے بتایا کہ ایم سی سی ٹیم کی قیادت کمار سنگاکارا کریں گے اور ٹیم کے کھلاڑیوں میں روی بوپارا، سمت پٹیل، معین علی بھی شامل ہوں گے۔پی سی بی کے سی ای او نے بتایا کہ ایچیسن کالج میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف دو میچ کھیلے جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ہم پوری پی ایس ایل پاکستان میں کروانے جا رہے ہیں۔وسم خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی صورت میں ہمارے پاس 2021ء میں بھارت نہ جانے کا آپشن ہوگا۔ 2023ء سے 2031ء تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…