چلی (نیوز ڈیسک ) چلی میں جاری خواتین فٹبال ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچوں میں انگلینڈ نے کولمبیا کو دو ایک سے ہرا کر ایونٹ کے راو¿نڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ، جبکہ دوسرے میچ میں فرانس نے میکسیکو کو پانچ صفر سے ہرایا۔ چلی میں کھیلے گئے خواتین ورلڈ کپ ایونٹ کے پہلے راو¿نڈ میں گروپ ایف کی ٹیمیں ، انگلینڈ اور کولمبیا جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ نے حریف ٹیم کیخلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی ، فاتح ٹیم کی جانب سے کیرن کارنے اور فارا ولیمز نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اس جیت کے بعد انگلینڈ کی ٹیم راو¿نڈ آف 16 کیلئے کوالیفائی بھی کر گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں گروپ ایف ہی کی ٹیمیں فرانس اور میکسیکو میں مقابلہ ہوا۔ خواتین کی عالمی فٹبال رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود فرانس کی ٹیم نے میکسیکو کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے پانچ صفر کے بڑے سکور سے آو¿ٹ کلاس کیا۔ ٹیم کی جانب سے یوجینی لی سومر دو گول سکور کر کے نمایاں رہیں۔