جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت پر انتہا پسندانہ نظریہ غالب آچکا، پاکستان اب محفوظ ملک ہے، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو اہم پیغام دے دیا

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیووس (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کا شکار خطے کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں،بھارت پر انتہا پسندانہ نظریہ غالب آچکا ہے جسے ہندوتوا یا آر ایس ایس کہا جاتا ہے اور نریندر مودی اس انتہا پسند تنظیم کا تا حیات رکن ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر اس سے کہیں زیادہ سنجیدہ مسئلہ ہے جتنا لوگ یا دنیا سمجھتی ہے،

مسئلہ یہ ہے کہ بھارت پر انتہا پسندانہ نظریہ غالب آچکا ہے جسے ہندوتوا یا آر ایس ایس کہا جاتا ہے اور نریندر مودی اس انتہا پسند تنظیم کا تا حیات رکن ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ لوگ گزشتہ سال 5 اگست سے محاصرے میں ہیں، بھارتی فورسز ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو تحویل میں لے چکی ہے اور ان کے تمام سیاسی رہنماوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یہ انتہائی سنجیدہ صورتحال ہے جو دو ایٹمی ممالک کے درمیان تنازع کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی سے متعلق ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع ترقی پذیر ممالک کے لیے تباہ کن ہوگا کیونکہ اس سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہیں اور پاکستان صرف قیام امن میں ہی شراکت داری کرے گا۔انہوں نے یاد دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث پاکستان کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان اب محفوظ ملک ہے جہاں کاروبار کے شاندار مواقع ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عسکریت پسندوں کو غیر مسلح کردیا ہے اور وہ پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ اور امریکی صدر پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مداخلت کرنے پر ایک مرتبہ پھر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی عوام کو ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کرنے دیا جانا چاہیے کہ وہ کس ملک کے ساتھ الحاق کرنا چاہیں گے۔عمران خان نے بھارت میں جاری متنازع شہریت قانون پر جاری مظاہروں پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…