پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ٹڈی دل مکڑی نے پنجاب پر بھی حملہ کردیا

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد  (آن لائن)ٹڈی دل مکڑی تحصیل سمندری نواحی علاقہ میں داخل ہوگئیں ، ٹڈی دل مکڑی کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر ضلع فیصل آباد میں بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے تاکہ حملہ کی صورت میں کسی قسم کی ناگہانی صورت حال سے نبٹا جاسکے ،آن لائن کے مطابق ضلع ساہیوال کے بعد ٹڈی دل مکڑی نے فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے نواحی علاقوںمیں داخل کی اطلاع پر محکمہ

زراعت فیصل آباد کی انتظامیہ حرکت میں آگئی، اس سلسلہ میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع) فیصل آباد ڈویژن چوہدری عبدالحمید کا کہناہے کہ اس وقت مکڑی کا حملہ ضلع ساہیوال میں رپورٹ ہوا ہے لیکن ابھی تک اس کی نقل وحرکت ضلع فیصل آباد میں نہیں دیکھی گئی ہے لیکن آنے والوں دنوں میں ضلع فیصل آباد بھی اس کی زد میں آسکتا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ممکنہ اقدامات کرلئے گئے ہیں اور مانیٹرنگ ٹیمیں سمندری، تاندالیانوالہ اور جڑانوالہ میں تعینات کردی گئیں ہیں جو کہ حملہ کی صورت فوری محکمہ زراعت اور حکومت پنجاب کو رپورٹ کریں گی جبکہ کاشتکارٹڈی دل کے حملہ کو کنٹرول کے بارے میں ہدایات جاری کریں گی۔ تحصیل اور ضلع کی سطح پر کنٹرول روم قائم کردئیے گئے ہیں تاکہ کاشتکار حملہ کی صورت مں رابطہ کرسکیں ۔ کنٹرول روم نمبر یہ ہے 041-9200754۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کا اڑتا ہوا جھنڈ نظر آنے کی صورت میں کاشتکارڈرم بجا کر یا پٹاخے وغیرہ چلا کر اس کو فصلات پر بیٹھنے سے رو ک سکتے ہیں اور ٹڈی دل کو بذریعہ کیمیائی ادویات کلوروپائرفاس، لمبڈا سائی ہیلوتھرین ، ڈیلٹا میتھرین یا بائی فینھرین 5فیصد محلول سپرے کرکے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…