سکھر(این این آئی)سکھر انتظامیہ نے ضلع بھر میں آٹے کے نئے نرخ مقرر کردیئے، منافع خوروں کی جانب سے زائد نرخ وصولی جاری ، پرائس کنٹرول کمٹیاں غیر فعال ، شہریوں کو دونوں ہاتھوں لوٹا جانے لگا ، شہر کے مختلف علاقوں میں آٹا 60سے 70کلو فروخت ، شہریوں کا کمشنر سکھر اور ڈپٹی کمشنر سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ کی جانب سے
ضلع بھر میں آٹے کے نئے نرخ مقرر کر دیئے گئے ہیں تاہم یہ ریٹ بھی صرف بلند و بانگ دعوے کی طرح نظر آرہے ہیں سکھر انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نئے نرخ کے مطابق آٹے کے ایکس مل ریٹ 43 روپے کلو، ایکس مل ریٹ دس کلو کا تھیلہ 430 روپے ،آٹا ہول سیل ریٹ 44 روپے فی کلو، ہول سیل میں دس کلو آٹے کا تھیلہ 440 روپے ، آٹا ریٹیل فی کلو 45 روپے مقرر آٹا ریٹیل میں دس کلو کا تھیلہ 450 روپے میں دستیاب ہوگا کے نرخ مقرر کئے ہیں تاہم ان ریٹ کے برعکس سکھر کے مختلف علاقوں میں منافع خور دکانداروں نے ہولیسل مارکیٹ کے دکانداروں کیساتھ ملکر اپنی مرضی کے نرخ مقرر کئے ہوئے ہیں اور شہریوں کا فی کلو 60سے 70روپے کلو آٹا فروخت کیا جا رہا ہے سکھر کے شہریوں نے سکھر انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے آٹے کے مقرر کردہ سرکاری نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔