لاہور ( آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کے لئے پنجاب حکومت نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت پنجاب کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹوں کو نامکمل قرار دیتے ہوئے اور لندن میں ہوٹلنگ کو بنیاد بنا کر کیس عدالت میں لے جایا جائے اور انہیں واپس لانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طرف سے میاں نواز شریف کی جو میڈیکل رپورٹیں جمع کروائی گئی ہیں انہیں حکومت نے نامکمل قرار دے کر مسترد کردیا ہے جبکہ جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹوں پر بھی کئی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ اس سلسلے سے مکمل ہوم ورک کرتے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔