اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آٹا گندم بحران کے باوجود حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ ہو گیا

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومتی بانڈزمیں ایک ہی روز میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے اور پہلے سات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم2 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کیپٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کا رجحان ہے، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کاحجم دو ارب پچیس کروڑ اسی لاکھ ڈالررہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹی بلز میں رواں مالی سال 16 جنوری تک 2 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی

جبکہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالررہا۔مرکزی بینک کے مطابق زیر غور عرصے میں ایکیوٹی سے پانچ کروڑ ڈالرکا انخلا بھی دیکھا گیا، غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اور برطانوی مالیاتی اداروں کی ہے، برطانیہ سیایک روزمیں 45کروڑ 65لاکھ ڈالر اور امریکا سے ایک روز میں 7کروڑ97 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری آئی۔ماہرین کے مطابق شرح سودمیں اضافے اورروپے کی قدرمیں کمی کے باعث ٹی بلز غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…