اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہونے والے پے در پے 5دھماکوں میں 31افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن کے دارالحکومت میں ہونے والے دھماکوں میں 3کار بم دھماکے تھے، جو مساجد کے باہر کیے گئے۔ چوتھا دھماکہ حوثی باغیوں کی پولٹ بیورو کے سربراہ صالح الصمد کے گھر کے باہر ہوا۔ پانچواں دھماکہ بھی 1مسجد کے داخلی دروازے پر کیا گیا۔ دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔ دولت اسلامیہ والوں کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکے حوثی باغیوں کی کارروائیوں کا ایک انتقام ہے۔ دھماکوں پر القاعدہ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ان دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔