جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یونان یورپی یونین سے بے دخل ہو سکتا ہے،مرکزی بینک

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(نیوزڈیسک)یونان کے مرکزی بینک نے پہلی بار خبردار کیا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے اور یورو زون اور یورپی یونین دونوں سے بے دخل ہونے کے ’تکلیف دہ راستے‘ پر جا سکتا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یونانی حکومت اور اس کے بین الاقوامی قرض خواہ مالی اصلاحات کے حوالے سے کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکامی پر ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں۔اس ناکامی سے بیل آو¿ٹ فنڈز سے دی جانے والی 7.2 ارب یورو کی رقم رک گئی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق 30 ارب یورو بینک سے اکتوبر اور اپریل کے درمیان نکلوائے گئے ہیں۔بینک آف گریس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے: ’کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکامی ایک تکلیف دہ سفر ہو گا جو ابتدائی طور پر یونان کو دیوالیہ کر دے گا اور آخرِکار ملک کو یورو زون اور ممکنہ طور پر یورپی یونین سے بے دخل کر دے گا۔‘’ہمیں اپنے شراکت داروں کے ساتھ تاریخی معاہدے کی اشد ضرورت ہے جسے ہم نظر انداز کرنا گوارا نہیں کر سکتے۔‘اس تنبیہ سے قطع نظر، یونان کے سٹاک ایکسچینج میں 0.8 فی صد حصص کا اضافہ ہوا۔دوسری جانب بدھ کو آسٹرین چانسلر ورنر فیمن ایتھنز میں ڈیڈلاک ختم کرنے کی آخری کوشش کے لیے موجود تھے۔یونانی حکومت اور اس کے بین الاقوامی قرض خواہ مالی اصلاحات کے حوالے سے کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکامی پر ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیںانھوں نے یونانی صدر پروکوپس پاولوپولوس کے ساتھ ملاقات میں کہا: ’یورپ کو مضبوط بنانے کے لیے وہ کسی بھی ملک کی مدد کریں اور اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں جس کو اس کی ضرورت ہو۔‘یہ ملاقات جمعرات کو یوروزون کے وزرائے خزانہ کی ملاقات سے قبل ہوئی، اگرچہ حکام کی جانب سے کسی فیصلہ کن نتیجے پر پہنچنے کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔اس کے بعد یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود یونکر کا سخت بیان سامنے آیا جس میں انھوں نے یونانی حکومت پر ووٹروں کو گمراہ کرنے الزام لگایا۔ واضح رہے کہ یونانی وزیراعظم ایلکسس تسیپراس نے یورپی یونین اور مالیاتی ادارے آئی ایم ایف پر الزام لگایا تھا کہ وہ ملک کی ’تذلیل‘ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڑاں کلود یونکر کا کہنا تھا کہ یونانی حکومت نے اصلاحاتی تجاویز کے بارے میں سچائی سے آگاہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا: ’میں یونانیوں پر یونانی عوام کو وہ کچھ بتانے کا ذمہ دار ٹھہراتا ہوں جو میں نے یونانی وزیراعظم کو نہیں بتایا تھا۔‘یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود یونکر کا کہنا تھا کہ یونانی حکومت نے اصلاحاتی تجاویز کے بارے میں سچائی سے آگاہ نہیں کیایونانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرض خواہ بجلی پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافہ کرنا چاہتے تھے۔دیگر یونانی وزرا نے ادویات پر ٹیکس بڑھانے کی تجاویز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔تاہم ڑاں کلود یونکر کا کہنا ہے: ’میں اس حق میں نہیں ہوں اور وزیراعظم یہ جانتے ہیں کہ بجلی اور ادویات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس بڑھانے بہت بڑی غلطی ہو گی۔‘ان کا کہنا تھا کہ یونان اور یونان سے باہر یہ بحث کہیں زیادہ آسان ہوتی اگر یونان کی حکومت (عوام کو) وہی کچھ بتائے جو کمیشن نے تجویز کیا تھا۔‘



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…