پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن میں آ گئے، فلور ملوں کیخلاف فوری کارروائی، محکمہ خوراک کے افسران کی بھی شامت آ گئی، عوام کیلئے بھی خوشخبری

datetime 17  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بعض شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والے خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے کاحکم دیا ہے۔وزیراعلی نے فرائض سے غفلت برتنے اوربے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ خوراک کے افسران کوفوری طورپر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیاہے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے سخت احکامات پر محکمہ خوراک نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 376فلورملوں کیخلاف کارروائی کی اورمجموعی طورپر 9کروڑ 6لاکھ روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ 15فلور ملوں کے لائسنس معطل کردیئے گئے ہیں اور180فلور ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل کیاگیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر فرائض سے غفلت برتنے پر محکمہ خوراک کے افسروں کیخلاف ایکشن بھی شروع کردیا گیا ہے اور فرائض سے غفلت برتنے اوربے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ خوراک کے4 افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیاہے۔ ڈسٹرکٹ فود کنٹرولرگوجرانوالہ روحیل بٹ اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ نصراللہ خان ندیم کومعطل کردیا گیاہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل آبادکامران بشیر اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی صغیر احمد کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے 126سیل پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں۔لاہورڈویژن میں 21سیل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذریعے ایکس مل ریٹ پر آٹے کی سپلائی شروع ہے اسی طرح راولپنڈی ڈویژن میں 55سیل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذریعے کنٹرول ریٹ پر آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔گوجرانوالہ ڈویژن میں 9سیل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذریعے کنٹرول ریٹ پر آٹے کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے

اوربہاولپور ڈویژن میں 17سیل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذریعے آٹا فراہم کیا جارہا ہے جبکہ سیالکوٹ ضلع میں 24سیل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذریعے آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گندم اورآٹے کی سپلائی اورڈیمانڈکی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے۔ سرکاری گندم کاآٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی ملوں کو سیل کیا جائے گا۔محکمہ خوراک اورانتظامی افسران آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔چکی مالکان کو آٹے کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے کے خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزیدسخت کیا جائے۔ آٹے کے نرخوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔صوبائی وزیرخوراک خود فیلڈ میں جا کر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ محکمہ خوراک روزانہ کی بنیادپرکیے جانے والے اقدامات کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائے۔مجھے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔ محکمہ خوراک ایکشن لے اورآٹے کی دستیابی کو برقرار رکھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں آٹے کی ڈیمانڈ و سپلائی اورقیمتوں کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بہاولپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ، سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…