منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں،مسئلہ پنجاب کا نہیں، فواد چوہدری پنجاب حکومت پر برس پڑے، وزیراعظم سے حیران کن اپیل کر دی

datetime 17  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں وسائل کی تقسیم کا ہے، وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کے خلاف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈ آرٹیکل اے140 کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس فارمولے کے تحت وفاق فنڈز صوبوں کو دیتا ہے اسی طرح اضلاع میں فنڈز تقسیم بھی ہونے چاہیے۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں پنجا ب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا جس کے باعث پارٹی کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اجلاس میں فواد چوہدری نے اعتراض کیا کہ پنجاب میں نہ تو سیاسی سائیڈ ڈلیور کر رہی ہے اور نہ ہی انتظامی سائیڈ کی کارکردگی اچھی ہے۔وفاقی وزیر نے کور کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا کہ پنجاب کا 350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جبکہ ریلیز صرف 77ارب روپے ہوئے ہیں۔انہوں نے پنجاب حکومت پر برستے ہوئے کہا کہ پنجاب، پروانشل فنانس ایوارڈ بھی اضلاع کو نہیں دے رہا، صوبائی سطح پر کچھ ہو رہا ہے نہ اضلاع کو فنڈز منتقل ہو رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اجلاس میں فواد چوہدری کی نشاندہی کے بعد وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجراء کا حکم دیدیا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ فوری طور پر صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ جاری کرکے اضلاع کو فنڈ ز منتقل کئے جائیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت شاندار کام کر رہی ہے، تاہم پنجاب کی وجہ سے مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پنجاب کے ڈلیور نہ کرنے پر عوامی سیاسی محاذ پر پی ٹی آئی کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط لکھا جس میں ان سے اہم معاملات پر نوٹس لینے کی اپیل کی۔فواد چوہدری نے اپنے خط میں کہا کہ پنجاب کا 350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے صرف 77ارب روپے ریلیز ہوئے ہیں، صوبے میں پنجاب میں سیاسی سائیڈ ڈیلیور کر رہی ہے اور نہ ہی انتظامی۔انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈ آرٹیکل اے140 کی خلاف ورزی ہے، وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں جو عوامی مفاد کے خلاف ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب پروونشل فنانس ایوارڈ بھی اضلاع کو نہیں دے رہا، صوبائی سطح پرکچھ ہو رہا ہے اور نہ اضلاع کو فنڈز منتقل ہو رہے ہیں، جس فارمولے کے تحت وفاق فنڈز صوبوں کو دیتا ہے اسی طرح اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت شاندار کام کر رہی ہے مگر پنجاب کی وجہ سے مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فواد چوہدری کی نشاندہی پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجرا کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ فوری طور پر صوبائی ایوارڈ کرکے اضلاع کو فنڈ ز منتقل کیے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…