کراچی(این این آئی) پی آئی اے اور ایکسیس ریل(Acces Rail) کے درمیان ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا گیا۔ ایکسیس ریل ہوائی اور ریل کی سفری سہولیات فراہم کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی ہے۔شراکت داری سے برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں پی آئی اے کے مسافر اب اپنے ہوائی سفر کے ساتھ ریل اور بس کی سہولت بھی حاصل کر سکیں گے مسافر ٹکٹ بک کراتے وقت ریل اور بس کی بکنگ اور ٹکٹ بھی خرید سکیں گے۔
جس کی تفصیل پی آئی اے کے ٹکٹ پر دستیاب ہو گی۔انہوں نے کہاکہ مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے من پسند مقامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس شراکت داری کے ذریعہ اسپین میں رینف (RENFE)، کینیڈا میں وایا ریل (VIA Rail)، ناروے میں VI جبکہ برطانیہ میں گریٹ ویسٹرن ریلویز (Great Western Railways) اور اونتی ویسٹ کوسٹ (Avanti West Coast) ٹرانسپورٹ مہیا کرنے وا لی کمپنیاں شامل ہیں۔