اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس نے پی ایف ایف میںمالی بدعنوانی اور الیکشن میںدھاندلی اور فیڈریشن کے آئین میں جعل سازی کرنے پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات کو معطل جبکہ سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار لودھی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے،کشمالہ طارق کو پی ایف ایف ویمن کمیٹی کی چیئرپرسن تصور عزیز کو ڈپٹی چیئرپرسن منتخب کر لیا۔ گذشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ممبر کانگریس وپنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اشرف نے چیئرپرسن کشمالہ طارق اور ڈپٹی چیئرپرسن تصور عزیز کے ایک مقامی ہوٹل میںہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر محمد ارشد خان لودھی نے کی،اجلاس میںکانگریس کے 26 ارکان میں سے 20نے شرکت کی، اجلاس میں کشمالہ طارق کو پی ایف ایف ویمن کمیٹی کی چیئرپرسن جبکہ تصور عزیز کو ڈپٹی چیئرپرسن منتخب کر لیا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس نے پی ایف ایف میںمالی بدعنوانی اور الیکشن میںدھاندلی اور فیڈریشن کے آئین میں جعل سازی کرنے پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات کو معطل جبکہ سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار لودھی کو ان کے عہدے سے فوری طور پربرطرف کر دیا ہے، عبوری طور پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر محمد ارشد خان لودھی کو صدر اور کرنل (ر) فراست علی شاہ کو جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا ہے ،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 30 جون کو شانگلہ گلی کی بجائے پاکستان فٹ بال ہاﺅس لاہور میں ہونگے، چیئرپرسن کشمالہ طارق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فٹ بال میں کرپشن کرنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرکے ان کا احتساب کیا جائے۔ اجلاس میں آٹھ ڈیپارٹمنٹس یونٹ کے نمائندوں، تین، تین پنجاب اور خیبر پختونخواہ فٹ بال ایسوسی ایشنز کے نمائندوں جبکہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن، پاکستان ریفریز ایسوسی ایشن، دیا ویمن فٹ بال کلب اور ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب کے ایک، ایک نمائندے نے شرکت کی۔