جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

بھارتی فوجیوں پر برفانی تودہ آگرا،کئی اہلکار زد میں آگئے

datetime 15  جنوری‬‮  2020 |

جموں(سائوتھ ایشین وائر)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار میں برفانی تودہ گرنے سے 6 فوجی اہلکار زد میں آگئے جن میں سے 1 کی ہلاکت ہوئی اور 5 اہلکاروں کو بچائے جانے کی اطلاع ہے۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق ٹنگڈار میں اچانک برفانی تودے گرنے لگے جس میں 6 فوجی اہلکار زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ایک جوان کی ہلاکت ہوئی اور 5 کو بچا لیا گیا۔اس سے قبل کل مقبوضہ جموں و کشمیر

کے مختلف اضلاع میں برفانی تودے گرنے سے 6 شہری اور 5فوجی ہلاک ہو گئے ۔ہلاک شدہ اہلکاروں کی لاشیں برآمد کی گئیں اور ان کی شناخت رمیشور لال، پرشتم کمار، سی بی چورسیا، رنجیت سنگھ اور بچو سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔کل مرکزی کشمیر کے گاندربل ضلع میں برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ تلیل کے پی ٹی ایل گاوں میں ایک ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…