دمشق(نیوزڈیسک) دو ہزار چودہ میں دنیا بھر میں تشدد اور خانہ جنگی کی قیمت 140 کھرب ڈالر سے زائد رہی ، معروف ا?سٹریلوی ادارے انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی 162ممالک کی فہرست میں ائس لینڈ دنیا کا پرامن ترین جبکہ شام سب سے زیادہ تشدد کا شکار ملک ہے۔ پاکستان کا نمبر 154 واں ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ میں 162 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق فہرست میں پہلے 20 پرامن ممالک میں 15 کا تعلق یورپ سے ہے جبکہ مشرق وسطیٰ اور براعظم افریقہ دنیا میں سب سے زیادہ تشدد کا شکار علاقے ہیں۔ فہرست میں پاکستان کا نمبر 154 واں ہے جبکہ بھارت 143 ویں اور افغانستان 160 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ سال پرتشدد واقعات میں ایک لاکھ 80 ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ تشدد ، جنگوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر میں 140 کھرب ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی گئی۔