ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بھارت، للت مودی سکینڈل کا پینڈورا باکس کھل گیا

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)للت مودی کے بھارت سے فرار کے اسکینڈل کا پینڈورا باکس کھل گیا۔ وزیرخارجہ سشما سوراج کے بعد اب راجستھان کی وزیراعلی وس±ندھرا راجے بھی اس کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔بھارت میں آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی اسکینڈل کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے۔ للت مودی کیخلاف اسکینڈل میں راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجے کا نام بھی آگیا ہے، جو مودی فیملی کی پرانی دوست ہیں، انہیں کسی اور نے نہیں خود للت مودی کی پبلک ریلیشن ٹیم نے مصیبت میں ڈال دیا ہے۔ ٹیم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 18 اپریل 2011 ئ کو وسندھرا راجے نے ا±س وقت کی اپوزیشن لیڈر کے طور پر للت مودی کے امیگریشن کی درخواست کے حق میں برطانوی حکام کے سامنے خفیہ بیان دیا تھا۔ وزیرخارجہ سشما سوراج کے بعد وسندھرا راجے دوسری بڑی رہنما ہیں جن کا نام اس اسکینڈل میں ا?یا ہے۔ سشما سوراج نے للت مودی کو سفری دستاویزات جاری کرنے کیلئے گزشتہ جولائی میں بطور وزیر خارجہ برطانوی حکام کو این او سی جاری کیا تھا۔ سشما سوراج کا موقف ہے کہ انہوں نے انسانی بنیادوں پر این او سی جاری کیا تھا۔اس این او سی کے بعد برطانوی حکومت نے للت مودی کو پرتگال جانے کی اجازت دی، جہاں ان کی بیوی کا کینسر کا علاج ہونا تھا۔ راجستھان کی وزیراعلی بننے کے بعد وسندھرا راجے نے اپنی ریاست میں کینسر انسٹی ٹیوٹ بنانے کیلئے پرتگال کے اسی اسپتال کے ساتھ معاہدہ کیا، جہاں مودی کی بیوی کا علاج ہونا تھا۔ دوسری جانب کانگریس نے اپنا موقف مزید سخت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی زیر نگرانی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے اس اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس ، وزیر خارجہ سشما سوراج کے استعفے اور ان کیخلاف مقدمے کا پہلے ہی مطالبہ کرچکی ہے



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…