منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ بھی امریکہ کے صدر بننے کے خواہشمند

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی صدراتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی امریکہ کے صدر بننے کے خواہاں 17 جون 2015 شیئر ڈونلڈ ٹرمپ وہ بارہویں رپبلکن ہیں جنھوں نے 2016 کا صدارتی انتخاب لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے امریکی ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سنہ 2016 میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ ایک رپبلکن ہیں اور ماضی میں کئی بار اس جماعت کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کرنے کے باوجود انھوں نے کبھی باقاعدہ طور پر اس سلسلے میں کوشش نہیں کی۔ نیویارک کے ففتھ ایونیو پر واقع ٹرمپ ٹاورز میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ، ’میں باقاعدہ طور پر صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کی دوڑ میں شریک ہوں اور ہم اپنے ملک کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی جائیداد اور اثاثے انھیں ایک شاندار صدر بنانے میں مدد دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ، ’ہمارا ملک شدید بحران سے گزر رہا ہے اور ہمیں اب کامیابیاں نہیں مل رہیں۔ پچھلی بار ایسا کب ہوا کہ ہم نے کسی کو، مثلا چین کو کسی تجارتی سودے میں شکست دی ہو؟‘ ٹرمپ نے بندوق رکھنے کے حق کی حمایت کی اور یہ بھی کہا کہ جہاں وہ امریکی حکومت کے میڈیائر اور سوشل سکیورٹی کے پروگراموں کو جاری رکھیں گے وہیں صدر اوباما کے غیرقانونی تارکینِ وطن کے بارے میں ایگزیکیٹو آرڈر کو فوراً منسوخ کر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ، ’یہ دکھ کی بات ہے کہ امریکی خواب اب مر چکا ہے۔ اگر میں صدر بنا تو امریکہ کو پہلے سے بڑا، بہتر اور طاقتور بناو¿ں گا۔ ہم امریکہ کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ وہ بارہویں رپبلکن ہیں جنھوں نے صدارتی انتخاب لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس سے قبل وسکنسن کے گورنر سکاٹ واکر اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش بھی نامزدگی کے حصول کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…