منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر میں ٹیسٹ اور ٹی 20سکوا ڈ کاحصہ ہوتا تو ضرور پاکستان جاتا ، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی نے دورہ پاکستان کی حمایت کردی

datetime 11  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ( آن لائن )بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر مشرفی مرتضیٰ نے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں ٹیسٹ اور ٹی 20 سکواڈ کا حصہ ہوتا تو ضرور پاکستان جاتا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 36 سالہ مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ اگر میں ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لی ہوتی تو دورہ پاکستان سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے سے

قبل اپنے ا ہل خانہ کیساتھ بات کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ایمانداری سے بات کروں تو میں پاکستان جاتا لیکن یقینا اس سے پہلے اپنی فیملی کیساتھ بات کرتا، مجھے نہیں معلوم کہ میرے اہل خانہ اس حوالے سے کیا کہتے لیکن اگر آپ مجھ سے صرف پاکستان جانے کے بارے میں پوچھیں تو میں ہاں میں جواب دوں گا، میں پاکستان کھیلنے چلا جاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو کھلاڑی نہیں جانا چاہتے وہ غلطی پر ہیں کیونکہ کھیل سے پہلے زندگی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…