اسلام آباد(سی پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکا ایران کشیدگی پر کہا ہے کہ خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکاایران کشیدگی کم کرنیکی ضرورت ہے اور خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تہران کے دورے پرایرانی قیادت سے ملاقات کروں گا۔
ایران کے موقف کوسمجھنے کی کوشش کی جائیگی، ایران میں طیارہ تباہ ہونے پر بہت افسوس ہے، ایران نے حادثاتی طورپر یوکرائن کا طیارہ گرانیکااعتراف بھی کرلیا ہے جس میں بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب میں ہم منصب سے ملاقات ہوگی، ایران اور سعودی عرب دونوں جگہ ملاقاتوں میں پاکستانی موقف سامنے رکھوں گا۔