جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

شان مسعود سپر فٹ نکلے، سرفراز نے بھی حیران کر دیا، فٹنس ٹیسٹ میں کون کتنے پانی میں؟

datetime 10  جنوری‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن ) پاکستان کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ میں اوپنر شان مسعود تیز ترین کرکٹر قرار پائے ہیں۔ پنجاب سپورٹس کمپلیکس میں ٹائم ٹرائل کے دوران انہوں نے ایک کلومیٹر کا فاصلہ تین منٹ تین سیکنڈ میں طے کرکے سب کو حیران کردیا۔ عام طور پر کرکٹرز ایک کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے تین سے چار منٹ میں طے کرتے ہیں لیکن شان مسعود کی فٹنس اور پھرتی غیر معمولی رہی۔

گذشتہ ماہ کراچی میں سری لنکا کیخلاف سنچری بنانیوالے عابد علی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے، دونوں نے پہلی وکٹ کی ریکارڈ شراکت میں 278رنز بنائے تھے۔ عماد وسیم اور یاسر شاہ بھی یویو ٹیسٹ اور ٹائم ٹرائل میں مطلوبہ معیار حاصل نہ کرپائے۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے تین منٹ میں طے کیا۔شان مسعود کے بعد دوسرے سپر فٹ کرکٹر سرفراز احمد تھے۔برطانیہ سے اعلی تعلیم یافتہ شان مسعود کی سلیکشن پر بار بار بات کی جاتی ہے لیکن شان مسعود نے اپنی کارکردگی کے بعد فٹنس میں سب کو مات دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود نے یویو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ بیس پوائنٹ حاصل کئے، یویو ٹیسٹ اور ٹائم ٹرائل میں بھی شان مسعود سپر فٹ کھلاڑی بن گئے۔ یویو ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے19.3،سرفراز احمد اور محمد عباس نے19,19بابر اعظم،امام الحق اور حارث سہیل نے 18,18پوائنٹس حاصل کئے۔ٹرینر یاسر ملک نے بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، امام الحق، محمد عباس، شاہین آفریدی، شان مسعود، عابد علی، عماد وسیم اور یاسر شاہ کی فٹنس کا جائزہ لیا جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان بنگلادیش پریمیئر لیگ سے واپسی پر 20 جنوری کو ٹیسٹ دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…