جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

چین کی 8 کروڑ آبادی میں کتنے غریب ہیں؟ جان کر آپ کو حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا

datetime 10  جنوری‬‮  2020 |

بیجنگ (این این آئی)آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین نے گزشتہ چند سال سے غریبی مٹاؤ پروگرام شروع کر رکھا ہے اور اس حوالے سے حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک سے غربت تقریبا ختم کی جا چکی ہے۔اگرچہ چین کی حکومت نے ملک بھر میں رہ جانے والے باقی غریب افراد کی تاحال حتمی فہرست جاری نہیں کی ہے تاہم حکومت کا دعویٰ ہے کہ اب کچھ لاکھ افراد ہی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

چین کے کئی صوبے ایسے ہیں جو یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کے ہاں اب کوئی بھی شخص غربت کی زندگی نہیں گزارتا تاہم چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کی جانب سے حال ہی غریبوں کے حوالے سے کیے جانے والے اعلان نے سب کو حیران کردیا۔چینی اخبارکی ایک رپورٹ کے مطابق جیانگسو صوبے کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ ان کے صوبے کی 8 کروڑ آبادی میں صرف 17 افراد ہی ایسے ہیں جو غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔صوبائی حکومت کے مطابق غربت کی زندگی گزارنے والے مذکورہ 17 افراد کا تعلق 6 مختلف خاندانوں سے ہے جب کہ صوبے کے باقی تمام افراد اب غریب نہیں رہے۔صوبائی عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ سال 2019 میں غریبی مٹاؤ اسکیم کے تحت تقریبا 21 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے اوپر آئے اور اب وہ پہلے کے مقابلے دگنی سے بھی زیادہ آمدنی کما رہے ہیں۔چین میں سالانہ 331 ڈالر کمانے والے افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے والی زندگی گزارنے والے افراد میں شمار کیا جاتا ہے اور جیانگسو صوبے کی حکومت کے مطابق اب ان کی 8 کروڑ آبادی میں محض 17 افراد اس فہرست میں شامل ہوتے ہیں۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ سال 2019 میں غربت کی لکیر سے نکلنے والے تقریبا 21 لاکھ افراد اب سالانہ 864 امریکی ڈالر کما رہے ہیں۔چین کی مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں چین کی مجموعی آبادی میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے اوپر آئے اور اب وہ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

اسی طرح صرف سال 2019 میں بھی پورے چین کے ایک کروڑ افراد بھی غربت سے آزادی ہوئے اور حکومت کا دعویٰ ہے کہ رواں سال کے آخر تک ملک میں کہیں بھی کوئی بھی شخص غربت کی زندگی نہیں گزار رہا ہوگا۔چینی حکومت ملک سے غربت ختم کرنے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کر رہی ہے اور صرف 2019 میں ہی حکومت نے 18 ارب ڈالر سے زائد کی رقم مذکورہ مہم کے لیے استعمال کی تاکہ لوگوں کی زندگی بہتر بنائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…