رائے ونڈ (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے سابقہ جنرل کونسلر عبدالرؤف میو اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،انہوں نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی رانا جمیل احمد منج کے ذریعے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حالیہ پالیسیوں کی وجہ سے وہ پارٹی چھوڑنے پر تیار ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یوٹرن وزیر اعظم کہنے والوں کا اپنا قبلہ درست نہیں،اور اگر کوئی پارٹی اپنے منشور پر عمل پیرا ہے اور حکومت کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے تو وہ صرف پیپلز پارٹی ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رانا جمیل احمد منج نے رائے ونڈ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عظیم الشان جلسہ کرواکر ثابت کردیا ہے کہ آئندہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی اور رانا جمیل منج کا ہے،انہوں نے کہا کہ رانا جمیل منج کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہمارے آئندہ ایم این اے ہیں،وہ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمرالزمان کائرہ کی سالگرہ کے حوالے سے،منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کررہے تھے۔اس موقع پر رانا جمیل منج نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کا فیصلہ ستمبر اکتوبر میں ہونے والی ڈیل کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا اس ڈیل کے نتیجے پر مسلم لیگ ن رعاتیں حاصل کر چکی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب مسلم لیگ ن کی مشکلات کم ہوں گی جب کہ عمران خان کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔