جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ایران کی جانب سے دبئی پر حملوں کی دھمکیاں۔۔۔ دبئی حکام نے بھی بڑا اعلان کردیا

datetime 9  جنوری‬‮  2020 |

دبئی،بغداد(آن لائن)متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کو ایرانی حکومت نے کوئی دھمکی نہیں دی، اس حوالے سے جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔جمعرات کو دبئی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات اور ریاست دبئی کو ایران کی جانب سے حملوں کی دھمکیوں سے متعلق گشت کرنیوالی رپورٹیں سراسر غلط ہیں۔

ایرانی حکومت کے کسی بھی ادارے نے ایسی کوئی دھمکی ریاست دبئی کو نہیں دی لہذا اس قسم کی افواہیں پھیلاتے وقت احتیاط اور باریک بینی سے کام لیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایران کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ اگر جوابی کارروائی کی گئی تو دبئی پر حملہ کر دینگے ،دریں اثناعراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملے اور اس کے بعد عراق میں امریکی فوج پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد متعدد علاقائی اور عالمی ایئرلائنز نے اپنے روٹس تبدیل کر لیے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق امارات ایئرلائنز اور فلائی دبئی نے دبئی سے بغداد اور بغداد سے دبئی کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردیں ہیں،بحرین کی گلف ایئر نے بھی بغداد اور النجف کے لیے اور وہاں سے منامہ کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔مصر ایئر نے بھی حفاظتی تقاضوں کے پیش نظر بغداد کے لیے اپنی پروازیں بند کردی ہیں۔ دوسری جانب فلائی دبئی نے بھی توجہ دلائی ہے کہ جو مسافر پروازوں کی منسوخی سے متاثر ہوئے ہیں وہ متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اسی ضمن میں امریکی محکمہ شہری ہوا بازی نے عراق اور ایران کے اوپر سے مسافر طیاروں کی پرواز پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…