اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں ایران کے عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر میزائل حملے،پینٹاگون کی جانب سے بھی تصدیق ،ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا جس میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے گئے جب کہ حملے میں عراقی فوجی اڈوں عین الاسد،اربیل اور تاجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں کا نشانہ بنائے
جانے والے مقامات پر امریکی اور دیگر اتحادی ملکوں کے فوجی تعینات ہیں تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی ریڈار دوران پرواز میزائلوں کابروقت پتاچلانے میں کامیاب رہے تھے جس کے باعث امریکی فوجی محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔دوسری جانب پینٹا گون نے بھی حملے کی تصدیق کردی ،یاد رہے کہ گزشتہ روز قاسم سلیمانی کی تدفین بھگدڑ کے باعث نہیں ہو سکی تھی ، واقعے میں 57 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔