منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

6 گیندیں اور 6 ہی چھکے، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے تاریخ رقم کر دی

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ کے لیو کارٹر نے ایک اوور میں چھ گیندوں پر چھ چھکے جڑ کر نئی تاریخ رقم کردی اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کرکٹر بن گئے۔اتوار کو نیوزی لینڈ کی ٹی20 لیگ سپر اسمیش میں ناردرن ڈسٹرکٹ

کے لیو کارٹر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 29گیندوں پر 70رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ناردرن ڈسٹرکٹ کی ٹیم 220 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی تھی اور اسے میچ میں فتح کے لیے 30 گیندوں پر 64رنز درکار تھے۔اس موقع پر اسپنر ایونٹن ڈیوسچ باؤلنگ کے لیے آئے اور لیو کارٹر نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوور کی تمام 6 گیندوں پر چھکے رسید کر کے اپنا نام ریکارڈ بکس میں درج کرا لیا۔کارٹر نے اپنی 22ویں ٹی20 اننگز میں پہلی نصف سنچری اسکور کی اور 29 گیندوں پر ناقابل شکست 70رنز کی اننگز کھیلی۔25سالہ بلے باز ٹی20 کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے محض چوتھے بلے باز ہیں جہاں ان سے قبل یوراج سنگھ، روز وائٹلی اور حضرت اللہ زازئی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔اس کے علاقہ ویسٹ انڈیز کے سرگار فیلڈ سوبرز اور بھارت کے روی شاستری فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ ہرشل گبز نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد باؤلر ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…