منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

شدید برفباری اور بارش کی وجہ سے ہزاروں فون خاموش ہو گئے، ملک کے اہم حصہ کا رابطہ منقطع

datetime 5  جنوری‬‮  2020 |

وانا(این این آئی)جنوبی وزیرستان وانا میں شدید برفباری اور بارش کی وجہ سے ہزاروں لینڈلائن فون نمبر ز بیٹھ گئے جبکہ ساتھ ساتھ اکثروں دوردراز علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطح ہوگئی،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ٹی سی ایل حکام اور محکمہ ٹیسکو حکام خاموش تماشائی بن کر

بیٹھی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ علاقہ مکین نے صوبائی حکومت کے ترجمان ومشیر قبائلی اضلاع اجمل وزیر اور چیف سیکرٹری کے پی کے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ٹی سی ایل وانا کے ایس ڈی او عبدالواسط نے اپنے دھندہ کو فروغ دینے کیلئے نان ٹیکنیکل لڑکے رکھے ہوئے ہیں جو فون نمبر کو ٹھیک کرنے کی بجائے خراب کردیتاہے یادرہے کہ اس ایس ڈی او پر کھلی کچہریوں میں کئی بار شکایات کی گئی لیکن ڈی سی اور اے سی نے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔علاقہ مکین کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے مسلسل 24گھنٹوں میں صرف4گھنٹے بجلی آتی ہے وہ بھی آنکھ مچولی کی طرح یعنی نہ ہونے کے برابر ہے۔لوگوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور آپیل کی کہ خداراہ متعلقہ محکموں کے سربراہان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ہماری مشکلات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…