اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

جذبہ خیر سگالی! پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو جیل سے رہا کردیا ،جانتے ہیں تمام اخراجات حکومت کے بجائے کس نے برداشت کئے؟

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخلے اور سمندری حدود سے بغیر اجازت مچھلیاں پکڑنے کے الزام میں گرفتار 20 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی سے رہا کر دیا گیا ہے، ان ماہی گیروں کو کل  پیر کو لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی کے سپریٹنڈنٹ اورنگزیب خان کے مطابق لانڈھی جیل میں اس وقت 237 بھارتی ماہی گیر قید تھے۔حکومت پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کے تحت جن 20 ماہی گیروں کو رِہا کیا گیا ہے، یہ بھارتی ماہی گیر ایک سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید تھے۔ان کی رہائی کے بعد مزید 217 بھارتی ماہی گیروں کے علاوہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر قیام کے الزام میں گرفتار برمی، افغانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کی بڑی تعداد بھی قید ہے۔اورنگزیب خان کے مطابق کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو سہہ پہر رہائی کے بعد جیل پولیس کی نگرانی میں ایدھی فائونڈیشن کے تعاون سے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا ہے۔جہاں سے انہیں پاکستان بزنس ایکسپریس ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا۔ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ان ماہی گیروں کو کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر رخصت کیا جبکہ لاہور ریلوے اسٹیشن سے انہیں جیل سیکورٹی کے عملے کی نگرانی میں ایدھی فائونڈیشن کی مدد سے واہگہ باڈر کے ذریعے پیر 6 جنوری کی دوپہر ایک تقریب میں انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر تک پہنچانے کے اخراجات ان کی فائونڈیشن برداشت کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…