پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور اس کے کئی عراقی ، ایرانی ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، پوری دنیا شدیدمتاثر

datetime 4  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد،تہران(این این آئی)عراق کے بغداد میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فوج کے ایک آپریشن میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور اس کے کئی عراقی اور ایرانی ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد اردن اور خلیج کی متعدد فضائی کمپنیوں نے عراق کے لیے اہنی فضائی سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اردن کی رائل ایئر لائنز نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور ایرانی وعراقی عسکری کمانڈروں کی امریکی فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ادھرگلف ایئر نے ٹویٹ کیا کہ عراق میں سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر عراق میں بغداد اور نجف کے لیے فلائٹ آپریشن تا اطلاع ثانی معطل کردیا گیا ہے۔دریں اثنا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل اسماعیل غنی کو پاسدارانِ انقلاب کے اہم حصے قدس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ وہ ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے نائب تھے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق جنرل غنی 1997 سے پاسداران انقلاب میں شامل ہیں اور کئی برسوں سے جنرل سلیمانی کے نائب چلے آ رہے تھے۔ دریں اثناء سلیمانی کی ہلاکت کے بعد دارالحکومت تہران میں ہزارہا افراد امریکا مخالف مظاہروں میں شریک ہیں۔ علاقائی صورت حال کے تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اپنا یونان کا دورہ مختصر کرتے ہوئے واپس وطن پہنچ گئے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…