اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل قاسم سلیمانی پرحملے کے 24 گھنٹوں کے اندر امریکہ کا عراق میں ایک اور فضائی حملہ،6 افراد ہلاک ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بغداد کے شمال میں کیے گئے حملے میں الحشدالشعبی کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، حملے میں 6 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی بھی ہوئے۔عراقی حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ حملے میں داعش کے خلاف
سرگرم تنظیم الحشدا لشعبي کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب الحشد الشعبی کے حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے میں تنظیم کے طبی عملےکو نشانہ بنایا گیا، پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خبریں درست نہیں ۔یادرہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا نے بغداد ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا تھا۔