ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت نے اپوزیشن کو باقاعدہ مک مکا کی پیشکش کر دی،بہت سے معاملات میں حکومت سے غلطیاں ہوئیں، بڑا اعتراف بھی کر لیا

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بہت سے معاملات میں حکومت سے غلطیاں ہوئیں، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں ختم ہونی چاہئیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاکہ نئے سال کا آغاز مختلف طریقے سے کرنا چاہتے ہیں، پہلے دن کہنا چاہتا ہوں کہ اپوزیشن اور حکومت میں اہم معاملات میں اتفاق رائے کرنا ہوگا، بہت سے معاملات میں حکومت سے غلطیاں ہوئیں اور کچھ اپوزیشن کی بھی غلطیاں ہوں گی،ہر حکومت اور ادارے سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن کم از کم ایجنڈا طے کرکے حکومت اور اپوزیشن اتفاق رائے سے سال کا آغاز کرے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں 100 فیصد اتفاق رائے نہیں ہوسکتا، پارلیمان کے ادارے حکومت اور اپوزیشن ہیں، پارلیمان سے باہر کے ادارے فوج اور عدلیہ ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ چاروں ادارے دست و گریباں ہیں، اگر ہم آپس میں دست و گریبان رہے تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے، عدلیہ اور فوج کے معاملات پر سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن، احتساب اور آرمی ترمیمی بل پراتفاق رائے ہونا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہم احتساب کا نظام نہیں لا سکتے تو الیکشن کمیشن بھی نہیں بناسکتے، جمہوریت میں کم سے کم اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں ختم ہونی چاہیے اور یہ تلخیاں صرف انسانی بنیادوں پر رہیں تو بہتر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…