ملک کو کونسی خوفناک جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے؟ دشمن کی سازش کیا ہے وہ پاکستان کو کس گھمبیر صورتحال میں مبتلا کرنا چا ہتا  ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

1  جنوری‬‮  2020

ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو نفسیاتی جنگ کا شکار کیا جا رہا ہے، دشمنوں کی سازش ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلایا جائے،ذہنی طور پر پاکستانی قوم کو شکست خودرہ بنانا اس جنگ کی سازش ہے ، ضروری نہیں کہ ہر جنگ میزائل اور بارود سے لڑی جائے۔

وہ بدھ کو درگاہ حضرت شاہ رکن عالم کے 706 ویں سالانہ عرس میں پہلے روز کی نشست کی صدارت کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لسانی تعصب پھیلا کر انتشار پھیلایا جا رہا ہے ، ذہنی طور پر پاکستانی قوم کو شکست خودرہ بنانا اس جنگ کی سازش ہے ، ضروری نہیں کہ ہر جنگ میزائل اور بارود سے لڑی جائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو اپنی بے کسی کا احساس ہو رہا ہے، ہمیں ہر خطہ میں یکجہتی کا پیغام دینا چاہیے ، اس سال ہمیں اپنے ملک کی قدر و قیمت کا احساس پہلے سے زیادہ ہوا ہو گا۔شاہ محمود نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں، بھارت مذہبی آزادی کا دعوی کرتا ہے جبکہ مسلمانوں سمیت وہاں بسنے والی دوسری اقلیتوں کو مذہبی آزادی نہیں ، پاکستان ہمارے لئے بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور دو قومی نظریے کا دفاع بے حد اہمیت اختیار کر چکا ہے، بھارت نے اپنے آئین میں دے گئے حقوق کو بھی روند دیا ہے ، بھارت میں ہندو سوچ پروان چڑھائی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…