جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

2019ء میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مجموعی طور پرکتنا اضافہ ہوا اور کتنی دفعہ قیمت برقرار رکھی گئی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سال2019،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مجموعی طور پرچھ مرتبہ اضافہ چار مرتبہ کمی اور دو مرتبہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔وفاقی حکومت نے ماہ جنوری کیلیے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ماہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے، ڈیزل 4 روپے 26 پیسے، مٹی کا تیل 52 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں دو روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد

پیٹرول 90 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 106 روپے 68 پیسے، مٹی کا تیل 82 روپے 98 پیسے اور لائٹ ڈیزل 75 روپے 28 پیسے ہوگیا تھا۔فروری میں بھی قیمتوں میں کچھ کمی کی گئی، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 59 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی گئی۔رواں سال مارچ میں پہلی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے اعلان کیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں 2 اعشاریہ پانچ صفر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 75  پیسے مٹی کا تیل 4 روپے اور لائٹ ڈیزل میں ڈھائی روپے کا اضافہ کیا گیا۔ اپریل میں مسلسل دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول چھ روپے اضافے کے ساتھ 98 روپے88 پیسے ڈیزل چھ روپے اضافے کے ساتھ 117 روپے43  پیسے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل باالترتیب تین تین روپے اضافے کے ساتھ 89 روپے 31 پیسے اور اسی روپے 54 پیسے کا ہوگیا۔مئی میں مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پیٹرول 9 روپے 14 پیسے اضافے کے ساتھ 108 روپے ڈیزل 4 روپے 89 پیسے اضافے کے ساتھ 122روپے 32 پیسے، مٹی کے تیل میں سات روپے 46 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے کا ہوگیا جون میں مسلسل چوتھی مرتبہ اضافہ ہوا۔پیٹرول 4 روپے 26 پیسے کے ساتھ 112روپے 28 اٹھائیس پیسے ڈیزل4 روپے پچاس پیسے اضافے کے

بعد 126 روپے 82 پیسے مٹی کا تیل ایک روپے 69 پیسے اضافے کے ساتھ 98 روپے 46 پیسے کا ہوگیا تھا، جولائی میں قیمتیں برقرار رہیں۔اگست میں قیمتیں پھر بڑھائی گئیں، پیٹرول پانچ روپے 15پیسے اضافے کے ساتھ 117 روپے 83 پیسے، ڈیزل 5 روپے 65 پیسے اضافے 132 روپے 47 پیسیمٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے اضافے کے ساتھ 103 روپے 84 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 8روپے 90 پیسے

اضافے کے ساتھ 90 روپے 52 پیسے ہوگیا تھا۔چھ ماہ کے طویل انتظار کے بعد ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی اورپٹرول 4 روپے59پیسے کمی کے بعد 113 روپے 24 پیسے ڈیزل 5 روپے 33پیسے کمی سے127روپے14پیسے،مٹی کا تیل چار روپے27پیسے کمی سے99روپے 57 پیسے اورلائٹ ڈیزل5روپے 63 پیسے کمی سے91روپے89 پیسے کا ہوگیا تھا، اکتوبر میں

پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔ ماہ نومبر کیلئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔نئے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 127 روپے 41 پیسے، مٹی کا تیل 97 روپے 18 پیسے

اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔دسمبر میں وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 99 پیسیفی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 40 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 125 روپے ایک پیسے مٹی کا تیل 83 پیسے سستا ہونے کیبعد 96  روپے 35  پیسے اورلائٹ ڈیزل 2 روپے 90 پیسے کمی کے بعد 83 روپے 43 پیسے ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…