ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم کا 2020ء کیلئے مکمل شیڈول جاری

datetime 31  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دوہزار بیس میں انٹر نیشنل کرکٹ کے حوالے سے مکمل شیڈول جاری کردیا گیا۔ گرین شرٹس آئندہ بارہ ماہ کے دوران ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سمیت سات ٹیسٹ، بارہ سے زائد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں حصہ لیں گے۔ آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے

مطابق پاکستان کو2020ء میں اپنی مہم جوئی کا آغاز جنوری فروری میں اپنی سرزمین پر بنگلہ دیش کے خلاف کرنا ہے جب دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں میں پنجہ آزما ہوں گی تاہم بنگلہ دیشی بورڈ اس دورے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔اگر یہ ہوم سیریز ممکن ہو جاتی ہے تو اس کے بعد قومی ٹیم جولائی میں تین ون ڈے میچوں کیلئے ہالینڈ جائے گی۔ انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جولائی ، اگست میں رکھی گئی ہے۔گرین شرٹس کا اگست میں دو ٹی ٹونٹی میچوں میں آئر لینڈ سے بھی سامنا ہوگا۔ برطانوی سرزمین پر میزبان ٹیم کیخلاف اگست، ستمبر میں پاکستان تین ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لے گا۔بنگلہ دیش ، پاکستان ،افغانستان اور بھارت سمیت چھ ٹیموں پر مشتمل ایشیاء￿ کپ ستمبرمیں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اکتوبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے۔ اکتوبر ، نومبر میں گرین شرٹس آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے آسٹریلیا کا رخ کریں گے۔ پی سی بی نومبر دسمبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی پر مشتمل ہوم سیریز میں زمبابوے کی میزبانی کرے گا جبکہ قومی ٹیم دسمبر، جنوری میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…