ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کرپشن کیخلاف کارروائیاں کرنے والے اب اپنی کرپشن پر نیب آرڈیننس جاری کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، نیب آرڈیننس کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ نیب آرڈیننس کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے کرپشن کیخلاف کارروائیاں کرنے والے اب اپنی کرپشن پر نیب آرڈیننس جاری کر کے عوام کو بے وقوف بنا یا ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں موجودہ نیب آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے آئین سے متصادم قانون سازی نہیں ہو سکتی لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم اداروں، جمہوریت اور آئین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے

ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا عثمان کاکڑنے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی موجودہ حکومت کے آئین سے متصادم کسی بھی فیصلے کو سپورٹ نہیں کرینگے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر شدید احتجاج کیا جائے گا اپوزیشن جماعتیں نیب آرڈیننس پر یک زبان ہوکر موجودہ حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آجائیں کیونکہ یہ نیب آرڈیننس صرف اور صرف اپوزیشن جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنا نے کیلئے بنا یا گیا ہے نیب آرڈیننس میں عدلیہ سمیت دیگر اداروں کو ریلیف دیا گیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ نیب کو ہم شروع سے ہی تسلیم نہیں کرتے کیونکہ یہ ایک آمر کے دور میں بنا یاگیا تھا اور ایک آمر نے سیاسی وفاداری خریدنے کیلئے نیب بنا کر ان لوگوں کویرغمال بنا یا جنہوں نے کرپشن کیا تھا انہوں نے کہا کہ ملک بحرانوں کا شکار ہے فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں پارلیمنٹ کو سازش کے تحت کمزور بنا یا جارہا ہے جب تمام فیصلے آرڈیننس کے ذریعے کئے جاتے ہیں تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمران اپنی ناکامیوں اور دوستوں کو بچانے کیلئے آرڈیننس کا سہارا لے رہے ہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم نے خود اور دوستوں کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس کو نافذ العمل کر کے ان کا سہارا لیا ہے اب رہبر کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں نے اس فیصلے کیخلاف یک زبان ہوگئے پارلیمنٹ کے اندر وباہر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…