ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی ہو گئی

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لیجنڈی اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزداے شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔فلم انڈسٹرے کے نوجوان اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ شہروز 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے،

دونوں اپنی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوٹ کرتے رہتے ہیں  تاہم حالیہ دنوں میں شہروز سبزواری کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر تو شیئر کی گئی تاہم 6 ماہ سے انہوں نے اپنی بیوی کے ہمراہ ایک بھی تصویر شیئر نہیں کی حیران کن طور پر شہروز کے خاندان میں ہونے والی حالیہ شادی کی تقریب میں بھی سائرہ دکھائی نہیں دیں اور پچھلے چند ماہ سے دونوں کسی بھی ایونٹ میں ایک ساتھ دکھائی نہ دئیے یہاں تک کہ حالیہ ایوارڈ شو میں بھی شہروز جو ہر تقریب میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہی دکھائی دیتے تھے، وہ اس تقریب میں اداکارہ صدف کنول کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دئیے جس سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں۔مداحوں کی جانب سے بھی متعدد بار یہ سوالات کیے گئے کیا دونوں میں کسی قسم کی لڑائی چل رہی ہے، تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے البتہ دونوں نے اپنے فیصلے کے حوالے سے میڈیا پر کوئی بیان نہیں دیا لیکن شہروز نے اپنے قریبی دوستوں سے اس پر ضرور بات کی ہے۔شہروز سبزواری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کچھ ذاتی اختلافات کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…