جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

دانش کنیریا کیساتھ امتیازی سلوک کی خبروں کا قصہ ختم، قومی ٹیم کپتان نے وضاحت جاری کر دی

datetime 29  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی( آن لائن )پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں نہ صرف دانش کنیریا بلکہ کسی کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میںگفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے شعیب اختر کے انکشافات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی کے ساتھ ایسا سلوک ہوتے ہوئے نہیں دیکھا، میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دانش کنیریا کے

ساتھ کبھی کسی نے امتیازی سلوک نہیں کیا ہوگا کیونکہ میں ایک، دو ٹور ان کے ساتھ کر چکا ہوں۔اس مسئلے پر زیادہ گفتگو سے پرہیز کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ قومی ٹیم میں کسی کے ساتھ برا  برتاو نہیں کیا جاتا، مجھے یقین ہے ماضی میں بھی ٹیم میں کسی کے ساتھ برا سلوک نہیں ہوا ہوگا۔مجھے پورا یقین ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کسی وقت ایسا سلوک نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو ہلکا سا محسوس بھی ہوا ہو کہ کسی کیساتھ صحیح سلوک نہیں ہورہا۔ اظہر علی نے کہا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، سری لنکن ٹیم کامیاب  دورہ کرچکی، امید ہے جلد اگلی سیریزکا کوئی مثبت حل نکل آئے گا، اظہر علی نے مزیدکہا کہ نیٹ میں پراعتماد انداز میں پریکٹس کرتا تھا لیکن بدقسمتی سے رنزنہیں کرپا رہا تھا، سری لنکا کیخلاف سنچری سے اعتماد بحال ہو گیا، اب کارکردگی میں تسلسل کی کوشش ہے۔۔ واضح رہے کہ شعیب اختر نے دعوی کیا تھا کہ لیگ سپنر دانش کنیریا کو ہندو ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔شعیب اختر نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی دانش کنیریا کے ساتھ بیٹھ کر کھانا پسند نہیں کرتے تھے کیونکہ ان کا تعلق ہندو خاندان سے تھا اور وہ ہندو تھے، جس پر دانش کنیریا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بات بالکل درست ہے، میں ان لوگوں کے نام لے سکتا ہوں، جو میرے سے بیٹھ کر کھانا نہیں کھاتے تھے۔دوسری جانب سابق کپتان محمد یوسف بھی شعیب اختر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان کے بیان کو فضول قراردے چکے ہیں‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…