اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب ترمیمی آرڈیننس سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ،ان کے بیٹے حمزہ شہباز، سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان، سبطین خان سمیت متعدد افراد کو فائدہ حاصل ہو گا۔روزنامہ دنیا کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، یوسف رضاگیلانی مستفید ہو سکیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری
فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، وسیم اجمل سمیت اہم بیورو کریٹس بھی مستفید ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس سے متروکہ وقف املاک بورڈ انوسٹمنٹ کیس میں آصف ہاشمی کے بھی مستفید ہونے کا امکان ہے، آشیانہ اقبال، صاف پانی کرپشن کیس، پیراگون ریفرنس، پارک ویو سوسائٹی اور چنیوٹ کرپشن کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ نیب کے آرڈیننس پر صدر نے دستخط کر دیئے تھے جس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔