ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیف علی خان کوبھارتی شہریت کے متنازع قانون پرلاعلمی کا ڈھونگ مہنگا پڑگیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نواب کہلائے جانے والے اداکارسیف علی خان نے بھارت کی موجودہ صورتحال اور شہریت کے متنازع قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی وہ بھارت کی موجودہ صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے کہا کہ بھارت میں اس وقت کیا ہورہا ہے انہیں اس بارے میں ابھی واضح علم نہیں ہے۔جب سیف علی خان سے ایک انٹرویوکے دوران شہریت کے متنازع قانون اورمظاہروں سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہرکسی کو حق ہے کہ وہ کسی بھی

معاملے پراپنی رائے کا اظہارکرے یا نہ کرے۔ انہوں نے کہا وہ فی الحال صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں اور جب وہ اس معاملے کے بارے میں پوری طرح آگاہ ہوجائیں گے تو وہ اپنا ذہن بنائیں گے۔سیف علی خان نے کہا کہ کسی بھی طرح کے احتجاج سے خود کوجوڑنے سے پہلے میں جاننا چاہوں گا کہ میں دراصل کس چیزکے خلاف احتجاج کررہا ہوں۔ ابھی مجھے اس معاملے پرمزید سوچنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا میں اس حوالے سے بہت کچھ لکھا جارہا ہے جوہمیں تشویش میں مبتلا کردیتا ہے کہ ہم کیا پڑھ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…